ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم ، فخر زمان اور حسن علی کی ترقی
دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے،بیٹنگ رینکنگ میںبابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر5ویں اورفخر زمان 11ویںپوزیشن پر آگئے،بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے،روہت شرما دوسرے اور روس ٹیلر کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔بائولنگ رینکنگ میں ابتدائی10بائولرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے اور جسپریت بومرا پہلی ، افغانستان کے راشد خان دوسری اور پاکستان کے حسن علی 13ویں پوزیشن پر ہیں، آل رانڈرز میں راشد خان اور پہلے اورمحمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے کیساتھ بدستور5ویںنمبر پر موجودہے۔منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ ابتدائی 10بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جنہوں نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔