وزیراعظم ٹاسک فورس نے کھیلوں کی بحالی کیلئے سفارشات کا خاکہ تیار کر لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک میں کھیلوں کی بحالی کے لئے قائم وزیراعظم کی ٹاسک فورس نے بحالی کے لئے سفارشات کا خاکہ تیار کر لیا،،،وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے ہونے والے اجلاس میں مختلف سپورٹس فیڈریشنز کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہےاور ٹاسک فورس برائے سپورٹس اپنی تجاویز تیار کرکے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے گی اور ان کی منظوری کے بعد ان تجاویز پر عمل درآمد ہوگا۔