پنجاب سپورٹس بورڈ انڈر 16 سپورٹس کا 22 نومبر سے آغاز
کوٹ ادو (خبر نگار) سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھیلوں کے فروغ کے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول میں تبدیلی کر کے 9نومبر کی بجائے 22 نومبر سے تحصیل پول پر انڈر 16 کھیلوں نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، کوٹ ادو پاور کمپنی کیپکو میں فلڈ لائٹ فٹبال گرائونڈ پر ڈی ایس او ملک رئوف عامر کی زیر نگرانی تحصیل کوکٹ ادو کی انڈر 16 فٹبال ٹیم کا کوچنگ جاری ہے، ڈسٹرکٹ فٹبال کو چ بابر عذیز چوہدری 25 نوجوان فٹبالرز کو جدید خطور پر تربیت دے رہے ہیں جن میں عمار طارق کپتان ارحم رشید ،افان عامر، ساجد علی، طیب خٹک، نعیم ساجد، عہد ،مکراش رشید، مہمین، جنید رانا ،رانا اسامہ، سنان، عبدالحنان، ابراہیم رائے آشاں ،انعام، زوہیب، شامل ہیں۔ درین اثناء تحصیل کوٹ ادو کی انڈر 16 اور سنئیر فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ انڈر 16 فٹبال ٹیم 4گول سے جیت لیا۔