شاہین کلب نے مخدوم فدا محی الدین گیلانی ٹرافی کرکٹ میلہ جیت لیا‘ نعمان کے 97رنز
ملتان (سپورٹس رپورٹر) شمع بناسپتی مخدوم فدامحی الدین گیلانی ٹرافی کرکٹ میلہ شاہین کرکٹ کلب نے علی والا کرکٹ کلب کو 24رنز سے ہرا دیا ہے۔ شاہین کرکٹ کلب نے 197 رنا بنائے۔ نعمان گیلانی نے 97 اور دائود قریشی نے 50رنز بنائے۔ عارف اور سلیم 3,3 فیاض اور منظور نے 2,2وکٹ حاصل کی۔ علی والا کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 173 رنز بنا سکی۔ ملک غفار50‘ گلزار35 اور شفیق نے 30رنز بنائے۔ باقرعلی3‘ نعمان گیلانی‘ یاسر اور ماجد نے 2,2وکٹ لئے۔