دہری شہریت کیس: وفاقی وزیر مملکت فیصل واوڈا نے جواب کیلئے مہلت طلب کر لی، سماعت 5 نومبر تک ملتوی
کراچی(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دہری شہریت کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں منگل کے روز فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی اور وزیر مملکت کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔ہائی کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے موکل کیسے منتخب نمائندے ہیں؟ آپ کو تو نوٹس تعمیل کروانا مشکل ہو گیا ہے۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانچ بار فیصل واوڈا کو نوٹس بھیجا لیکن وصول کرنے سے انکار کیا، کہاں کہاں نہیں آپ کو نوٹس بھیجے۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی۔