اسلحہ برآمدگی کیس،اداکار اسد ملک ضمانت پر رہا کر دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )اداکار اسد ملک کو 50 ہزار روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کئے جانے والے اداکار اسد ملک کو 50 ہزار روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اسد ملک کو ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے اپنے سامان میں آٹومیٹک گن رکھ کر لے جا رہے تھے ان کے پاس گن کا لائسنس تھا لیکن اس لائسنس کی معیاد ختم ہو چکی تھی۔