حیدر آباد میں غیر قا نو نی تعمیرات مسمار ‘کا رروائیاں تیز کر دی گئیں
حیدرآباد(نا مہ نگار)بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد نے آٹوبھان روڈ پر غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں ،صدیق پلازہ ،لبیک چوک،شاہین کمپلیکس سمیت کئی علاقوں میں غیرقانونی پتھاروں ،ٹھیلوں اورپختہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران قابضین کی شدیدمزاحمت ،گرین بیلٹس پر قائم ورکشاپس اورہوٹل مالکان کے قبضے ختم کرانے کیلئے کاروائیاں تیز کردیں گئیں ،تفصیلات کے مطابق میئرسید طیب حسین کے احکامات اورمیونسپل کمشنر نصراللہ عباسی کی سرکردگی میں بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد کے عملے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد کی سرکردگی میں لطیف آباد آٹوبھان روڈ سے متصل محمودآبادکالونی کچی آباد ی میں رات کی تاریکی میں کی گئیں غیرقانونی تجاوزات مسمار کردیں ،علاقہ مکینوں نے میئرکو غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے کی شکایات کی تھیں ،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے صدیق پلازہ،لبیک چوک،شاہین کمپلیکس ، 12 ربیع الاول چوک،یونٹ نمبر11سمیت لطیف آباد کے کئی علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سڑکوں،گلیوں میں لگے درجنوں غیرقانونی ،ٹھیلے ،پتھارے تحویل میں لے لئے اورقبضوں کے لئے بنائیں گئیں چادیواریاں مسمار کردیں ،کئی مقامات پر کاروائی کے دوران قابضین نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے عملے کوکاروائی سے روکنے کی کوشش کی ،اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے لطیف آباد کے گرین بیلٹس پرقائم ورکشاپس اورہوٹلز مالکان کے قبضوں کے خلاف کاروائی بھی تیز کردی ہے ،یونٹ نمبر7اور8گرین بیلٹس پر قائم کئی پختہ تجاوزات کو ختم کرکے گاڑیوں کے اسکریپ کو ہٹادیا ہے۔
حیدرآباد / تجاوزات