بورے والہ :بااثر فراد کا محنت کش کے گھر دھاوا بیوی بچوں پر تشدد گھسیٹتے رہے
بورے والا (نامہ نگار) نواحی گائوں431 ای بی کے غریب محنت کش محمد حبیب کی دو کنال اراضی پر اُسی گائوں کے بااثر افراد خان محمد، سید محمد وغیرہ نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا جس کے خلاف محنت کش نے درخواستیں دے رکھی تھیں، ملزمان کو درخواستیں دینے کا رنج تھا اور وہ اُسے مکان سے بھی بے دخل کر کے اُس پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ محنت کش اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر محنت مزدوری کے لئے گیا ہوا تھا کہ اُسکی عدم موجودگی میں ملزمان خاں محمد، سید محمد، نور محمد، اسماعیل عرف بھولا اور یعقوب خان زبردستی اُسکے گھر میں داخل ہو گئے اور اسکی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر اُسکے معصوم بچوں کے سامنے گھسیٹتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا بچے اپنی ماں پر تشدد ہوتا دیکھ کر چیخ و پکار کرتے رہے لیکن ملزمان کو ذرا رحم نہ آیا۔ اسی اثناء میں اہل دیہہ شور سن کر وہاں پہنچے تو انہوں نے منت سماجت کرکے خاتون کی جان بخشی کروائی۔ خاتون(ت)کی درخواست پر تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا کے اُسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دنیا شروع کر دیں جبکہ پولیس مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز ہو کر اب انہیں بے گناہ کرنا چاہتی ہے عدم تحفظ کا شکار(ت) نے ڈی پی او وہاڑی سے پولیس کے ناروا روپے کے خلاف نوٹس لینے اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے۔