وحدت روڈ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار

14 نومبر 2013

لاہور( لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ  وحدت روڈ کالج لاہور میں ڈینگی آگہی پروگرام  کے تحت سیمینار ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر مسز فرخ مالہی نے کہا کہ ہم ایک ٹیم ورک سے ڈینگی کی وباء پہ قابو پاسکتے ہیں مہمان خصوصی  ایم پی اے رخسانہ کو  خادم اعلیٰ پنجاب کی ڈینگی مکائو کاوشوں میں پوری قوم کو شریک کرنے کی صلاحیت کی تحسین کی اور طالبات میں پمفلٹس تقسیم کیئے۔ ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہا کہ خوف الہیٰ حب رسولؐ کے عرق پاک سے روح کی صفائی کی جائے تو قوموں کی ماحولیاتی ، جسمانی و روحانی بیماریاں تلف ہوجائیں گی اور آفتیں ٹل جائیں گی۔ پروفیسر کوثر اقبال اور مسز ناصرہ اقبال کے علاوہ سینئر سٹاف ممبران سمیت لاتعداد طالبات نے سیمینار میں شرکت کی۔  ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید میں  بھی پرنسپل پروفیسر تسنیم فاروق کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ پروفیسر سعادت فاروق فوکل پرسن شالیمار ٹائون مہمان خصوصی تھے۔سیمینار میں وائس پرنسپل فرخندہ سلیم، اینٹی ڈینگی کمیٹی کی ممبران طاہرہ خانم، عائشہ نورین، احمرین ملک،  عافیہ حمید مرزا، آمنہ رشید، ثمن زاہد ودیگر نے شرکت کی۔