یوم اقبال کے حوالے سیہوم اکنامکس اورسمن آباد کالج میں خصوصی نشست

14 نومبر 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر)  سمن آباد  خواتین کالج میںشعبہ سیاسیات کے زیراہتمام پرنسپل ڈاکٹر تسنیم اختر کی زیرنگرانی یوم اقبال کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر سعید شیخ نے نظریہ پاکستان اور فکر اقبال کے حوالے سے لیکچر دیا۔    گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین لاہور میںپرنسپل ڈاکٹر سمیعہ کلثوم کی زیر نگرانی یوم اقبال کی تقریب ہوئی۔ حرا اصغر نے تلاوت کلام پاک، حمیرا ریاض نے نعت پیش کی۔  یسریٰ طارق نے اقبال خودی کا سرِّنہاں پڑھا۔