امام حسینؓ کی قربانی نے انسانیت کو سربلند کردیا: عقیل عباس

14 نومبر 2013

 لاہور( پ ر) راجپوت سنگت  کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا کہ شہادت امام حسینؓ جرات، بہادری اور حق پر ڈٹ جانے کی تابناک مثال ہے۔ واقعہ کربلا سے انسانیت کوسچائی کے راستے پرچلنے اور ظلم کو  للکارنے کا سبق ملتا ہے۔ امام حسین ؓ  اور ان کے ساتھیوں کی قربانی نے انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔آپ ؓ کی جرات مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اہل بیت سے محبت کا تقاضا اسکے راستے پر چلنا ہے۔ اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہر مسلمان کو محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ فرقہ واریت ہمارے لیے زہر قاتل ہے۔ اس کا مقابلہ اتحاد سے کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈیرہ عقیل عباس  پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔