ایجوکیشن ٹرسٹ کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

14 نومبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر)  ایجوکیشن ٹرسٹ کے وفد نے گذشتہ روز گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختلف تعلیمی مسائل اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود کے علاوہ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل  بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر میجر (ر) رفیق حسرت ، ڈائریکٹر کالج امتیاز الرحمن اور معروف شاعر امجد اسلام امجد ادیب شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے  ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے 15 سکولوں کی سرپرستی جبکہ دیگر 350سکولوں میں سے منتخب سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا وفد نے کاہنہ نو میں پاک جرمن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو فنکشن کرنے اور بچوں کو فنی تعلیم کی سہولت بحال کرنے کے حوالے سے گورنر سے مشاورت کی۔