لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کا عشائیہ 21 نومبر کو ہوگا

14 نومبر 2013

لاہور ( لیڈی رپورٹر) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور 21 نومبر کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اولڈ سٹوڈنٹس کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایٹس (ایل سی اے)کے سالانہ عشائیہ کی مہمان خصوصی ہونگی۔  دعوت نامے لاہورکالج ایسوسی ایٹس کے دفتر اور انچارج سٹوڈنٹس کونسل مسز شیریں اسد سے19 نومبر تک حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔  عشائیہ سے ایک روز  قبل20 نومبر کو طالبات کی تیار کردہ مصنوعات ،جیولری ،پینٹنگز اور گارمنٹس کی نمائش لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اولڈ ہال میں لگائی جائے گی۔