خواتین کیلئے سیدہ زینب ؓ کا کردار نمونہ ہے: نبیرہ عندلیب نعیمی

14 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کردار مسلمان خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے آپ نے خاندان نواسہ رسولﷺ کو واقعہ کربلا کے بعد اکٹھا رکھا یہ بات ممبر پنجاب اسمبلی اورپرنسپل جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں 28 سالانہ شہادت نواسہ رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان لڑکیاں عیسائی اور ہندو اداکاروں کو اپنے لیے ماڈل قرار دیتی ہیں اورلیڈی ڈیانا انجلینا جولی کترینہ کیف اورکرینہ کپور بننے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ اسلام نے ان کے لیے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ،حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی صورت میں بننے کا حکم دیا ہے نہ کہ اسلام مخالف خواتین ،انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور مرنے کے بعد ہمیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ۔