اسلام آزمائش کے وقت ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے:رخسانہ جبیں

14 نومبر 2013

لاہور ( لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہا کہ اسلام آزمائش کے وقت صبرواستقامت پر کا درس دیتا ہے‘ واقعہ کربلا  مشعل راہ ہے‘ موجودہ حالات سیرت امام حسینؓ پر عمل کے متقاضی ہیں‘مسلم حکمران آل رسولؐ  کے طرز عمل سے رہنمائی لیں۔ انہوں نے کہاکہ امام حسین ؓنے اپنے نانا حضرت محمدؐ کے دین میں بگاڑ پیدا کئے جانے کے خلاف وقت کے حکمرانوں کے آگے کلمہ حق بلند کیا‘ آج پھر وقت کا یزید اپنے کاسہ لیسوں کے ساتھ دین محمدی پر حملہ آور ہے۔