مسلمانوں کا اتحاد ہی ترقی اور عروج کا ضامن ہے: ایم شاہد نور

14 نومبر 2013

 لاہور ( پ ر) پاکستان ایجوکیشنل کونسل فار پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر ایم شاہد نور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کے ناسور نے اتحاد امت کوپارہ پارہ کردیاہے۔ مسلمانوں کا اتحاد ہی ترقی اور عروج کا ضامن ہے۔ سیدنا امام حسینؓ کے تقش قدم پر چل کرہی اسلام  دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دے کر  اسلام کے پرچم بلند کردیا۔