دہشت گردوں کو پوری قوت سے کچل دیا جائے: سید مختار نعیمی

14 نومبر 2013

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس دہشت گردی کا مقابلہ کیا جس دہشت گردی کے بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے موجودہ دہشت واقعہ کربلا کی دہشت گردی کے مقابلے میں بہت کم ہے ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کو کچل دیں یہ بات ہوسٹن امریکہ سے آئے جامعہ نعیمیہ کے  سابق طالب علم علامہ سید مختار شاہ نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں سیرت امام حسین کانفرنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی حقیقی روح کو زندہ کرنے کی کوشش کی‘ ہمیں چاہیے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں اوران کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ سید منور حسن نے محرم کے مہینہ میں دہشت گردوں کو شہید اور شہیدوں کو قاتل کہہ کر یزید کی یاد تازہ کر دی قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کے لیے جو خدمات سرانجام دی تھیں ان تمام خدمات پر سید منور حسن نے پانی پھیر دیا کیونکہ قاضی حسین احمد تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد سمجھتے تھے جبکہ سید منور حسن نے مولانا مودودی کے اس عمل کی تائید کی جس میں مولانا مووددی نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھیں۔