جے یو پی کی دو روزہ شہادت کانفرنس آج شروع ہوگی

14 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان  کے زیر اہتمام دو روزہ شہادت کانفرنس آج(15,14 نومبر ) جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ IIIمیںبعد نماز مغرب  ہو گی ۔ جس سے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،مفتی تصدق حسین، مولانا عارف رضوی ،مولانا نصیر احمد نورانی ،مولانا سلیم اعوان، قاری خلیل مہروی ،رانا رحمت علی ،قاری عبدالرحمن نورانی ،قاری احسان الحق ،مولانا محمد نعیم ،مولانا سرفرار قادری  اور دیگر علماء خطاب کریں گے چودھری محمد اکبر صدارات کریں گے ۔