اسلام پسندوں کیخلاف فتوئوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے:نذیر جنجوعہ

14 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ محب وطن اور اسلام پسندقوتوں کے خلاف غیر مستند لوگوں سے فتوے لینے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی مفاد پرست اور ملک دشمن عناصر کی بیان بازی سے اشتعال میں نہیں آئے گی۔ انہو ں نے کہاکہ  جماعت اسلامی پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس مؤقر ادارے کے جوانوں اور افسروں نے ملک و قوم کی خاطر جو جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کی اس لازوال قربانی کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔