محرم بھائی چارے کا درس دیتا ہے: محمود الحسن
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائینٹ سیکرٹری ملک محمود الحسن نے کہا کہ محرم بھائی چارے کا درس دیتا ہے میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امجد نذیر بٹ کی سربراہی میں پی پی کی تمام یونین کونسلز میں امن کمیٹیاں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔