سابق چیف سلیکٹر محسن خان نے قومی ٹیم کیلئے پھر کوچنگ کی پیشکش کر دی
کراچی (این این آئی) سابق چیف سلیکٹر محسن خان نے قومی ٹیم کیلئے ایک بار پھر کوچنگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے پیشکش کی تو میرے پاس مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو گی ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بطور کھلاڑی، ریجنل منیجر آف سندھ ریجنل کرکٹ، سلیکٹر، چیف سلیکٹر اور عارضی بنیادوں پر قومی ٹیم کی پہلے بھی خدمت کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک نے انہیں بہت کچھ دیا اور اب اسے لوٹانے کا وقت آ گیا ہے، میں نے ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے ہر طرح سے کردار ادا کیا ہے اس لئے وہ دوبارہ قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، پی سی بی نے پیشکش کی تو میرے پاس اسے مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو گی۔