شعیب اختر‘ محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کی بلامعاوضہ کوچنگ کیلئے تیار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے سابق سٹار بائولر شعیب اختر اور معروف بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر دکھ ہوا‘ ہم پاکستان کیلئے بلامعاوضہ کوچنگ کی خدمات دینے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے تجویز دی کہ میں سال میں کچھ دن‘ چند ماہ ٹیم کو تربیت دینے کیلئے تیار ہوں محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ ٹیم کو ہم لوگ ٹریننگ نہیں دے سکتے‘ ان کی تکنیک پختہ ہو چکی ہے ہمیں انڈر 17 اور انڈر 19 ٹیموں کے لڑکے دیئے جائیں۔ ہم ان کی بلامعاوضہ کوچنگ کریں گے۔ پی سی بھی کہے تو ہم ضرور آئیں گے۔