پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر ڈریسنگ روم میں گروہ بندی کا شکار ہو گئی:راشد لطیف

14 نومبر 2013

کراچی (این این آئی) سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر ڈریسنگ روم میںگروہ بندی کا شکار ہو گئی، یہ بات میں اپنے تجربے کی روشنی میں کہہ رہا ہوں، ماضی میں جب بھی پاکستان ایسی کیفیت سے دوچار ہوا کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی البتہ جب بھی اتحادویگانت کا مظاہرہ کیا اور متحد ہو کر کھیلے دنیا کی بڑی سے بڑی ٹیم کو مات دی۔