دورہ جنوبی افریقہ: یونس خان‘ کامران اکمل کی واپسی سمیع اسلم کی شمولیت کا امکان

14 نومبر 2013

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے  دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلے جانیوالے دو ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے دبئی میں موجود سکواڈ کسی تبدیلی کے بغیر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ،ون ڈے سکواڈ کیلئے مصباح الحق، یونس خان اور فاسٹ باؤلربلاول بھٹی لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ سے پانچویں ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد اب سلیکشن کمیٹی ٹیم میں ایکشن کلین اپ کرنے کے بارے میں غور کر رہی تھی تاہم وقت کی کمی اور اخراجات بچانے کیلئے بڑی تبدیلیوں سے گریز کیا جائے گا ۔  ناصر جمشید، وہاب ریاض، سہیل تنویر، عمر امین، شاہد آفریدی اور اسد شفیق کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ قومی انڈر19 کے اوپنر سمیع اسلم اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم 18نومبر کو دبئی سے جوہانسبرگ روانہ ہو جائے گی۔