دانش اطلس ٹورنٹو اوپن سکواش کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

14 نومبر 2013

ٹورنٹو(این این آئی) پاکستانی سٹار پلیئر دانش اطلس خان نے ٹورنٹو اوپن سکوائش کپ مینز سنگلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر  لیا۔  دانش اطلس خان نے کیوی کھلاڑی سکاٹ آرنلڈ کو 3-2 سیٹ سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں دانش اطلس 11-4 ‘ دوسرا سیٹ 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے سیٹ میں سکاٹ نے 12-10 سے جیتا اور اگلا سیٹ 11-7 سے جیت کر مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا۔ پانچویں  سیٹ میں دانش نے سکاٹ کو 11-9 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔