پریذیڈنٹ کرکٹ کپ: کے آر ایل نے حبیب بنک‘ نیشنل بنک نے سٹیٹ بنک کو ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیل جانے والا پریذیٹ کپ کا ایک روزہ میچ نیشنل بنک آف پاکستان نے 77رنز سے جیت لیا۔ نیشنل بنک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیشنل بنک نے مقررہ 45اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 313سکور کیا جس میں فواد عالم کے 106، سمیع اسلم کے 96، حماد اعظم 91رنز شامل ہیں۔ سٹیٹ بنک کی پوری ٹیم 41.1اوور میں 236رنز بنا سکی۔ عدنان رسول نے چاروکٹیں لیں۔ خان ریسرچ لیبارٹریز نے حبیب بینک لمیٹڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے یاسین اور زین کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 37 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ یاسین 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔