پاکستان ہاکی فیڈریشن الیکشن کیخلاف درخواست کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 27نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت کے دوران ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عدالتی حکم پر جواب داخل کرادیاگیا جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ہاکی فیڈریشن پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں اور قوانین کے مطابق الیکشن کرائے جارہے ہیں۔