تیمور حسن ایشیا پیسفک گالف کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر تیمور حسن ایشیا پیسیفک گالف کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی منتخب ہو گئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں منعقد الیکشن میں 38 ممالک نے شرکت کی۔ تیمور حسن کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک گالف فیڈریشن کا سیکرٹری منتخب ہونے پر خوشی ہے اس سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔