سری لنکا کا وفد ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج پہنچے گا

14 نومبر 2013

اسلام آباد (اے پی پی) دو رکنی سری لنکن وفد اسلام آباد میں رواں ہفتے ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے (آج) جمعرات کو پہنچے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین  اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس 16 اور 17 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لئے سری لنکا کا وفد 14نومبر کو ‘ بھارتی وفد 15 نومبر جبکہ دیگر ممالک کے نمائندے 16 نومبر تک اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔