سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کردیا

14 نومبر 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکرپٹ خود لکھ رہا ہوں فلم منفرد ہو گی جس میں سٹیج اور فلم کے اداکار کام کریں گے۔ وہ آئندہ سال کے شروع میں کامیڈی فلم پر کام کا آغاز کرینگے اور کوشش ہو گی کہ اس فلم کو انتہائی کم عرصہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی کامیڈی فلم بنانا چاہتا ہوں جس کی پاکستانی فلم انڈسٹری میں کوئی مثال نہ ملتی ہو۔