بلدیاتی انتخاب: وزارت خزانہ نے الیکشن کمشن کو 3 ارب 60 کروڑ جاری کر دیئے

14 نومبر 2013

اسلام آباد (خبرنگار) وزوارت خزانہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمشن کو 3 ارب 60 کروڑ جاری کر دیئے ہیں، الیکشن کمشن نے 6 ارب 50 کروڑ روپے مانگے تھے، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے الیکشن کمشن کو باقی 2 ارب 90 کروڑ جنوری میں جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔