ہدایت کار سید نور کی فلم ’’فرسٹ لو‘‘ کی شوٹنگ محرم کے بعد شروع ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایت کار سید نور کی فلم ’’فرسٹ لو‘‘ کی شوٹنگ محرم کے بعد شروع ہوگی۔ محرم الحرام کے بعد اس فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا کیونکہ یہ فلم ایسی ہے جس میں سردیوں کے سین عکسبند کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم نہ صرف منفرد ہو گی بلکہ ہم اس کو انتہائی کم عرصہ میں مکمل بھی کرینگے۔