ڈرون حملے روکنے کی حکومتی ضمانت تک 20 نومبر سے نیٹو سپلائی روک دینگے: تحریک انصاف

14 نومبر 2013

 پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف نے 20 نومبر کو اٹک میں نیٹو سپلائی روکنے کے لیے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دیتی۔ صوبائی وزیر صحت اور پاکستان تحریک انصاف خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری شوکت یوسف زئی نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا ایک دن کے لئے نہیں بلکہ اس وقت تک ہوگا جب تک وفاقی حکومت ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دے دیتی اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے تمام ضلعی تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے سے براہ راست اثر خیبر پی کے پر پڑتا ہے، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں لہٰذا اب ہمیں ڈرون حملے روکنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔