فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ سے شہرت ملنے کا کبھی تصور ہی نہیں کیا:نعمان حبیب
لاہور (این این آئی)ٹی وی اداکار نعمان حبیب نے کہا ہے کہ فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ سے جو ملک گیر شہرت ملی اس کا تصور فلم کی ریلیز سے قبل نہیں کیا تھا۔فلم سے قبل کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکا تھا تاہم اصل شہرت فلم کی کامیابی کے بعد ہی دیکھی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید نے جس طرح مجھے گائیڈ کیا اس کے لئے ان کا مشکور رہوں گا، انہوں نے راتوں رات مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ پہلی فلم کے بعد اب تک کئی فلموں کی آفرز آچکی ہیں اور کئی ٹی وی ڈرامہ سیریل بھی سائن کرچکا ہوں ۔