کوئٹہ: تحصیل ماشکیل میں ایرانی ہیلی کاپٹر کی پرواز
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں بدھ کے روز ایرانی ہیلی کاپٹر نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرواز کی اور تھوڑی دیر کے بعد ہیلی کاپٹر واپس اپنے ملک میں چلا گیا۔ ایرانی ہیلی کاپٹر کی تحصیل ماشکیل میں پرواز سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔