شمالی وزیرستان کے سب سے پہلے ماہر امراض جلد ڈاکٹر احسان اللہ اسلام آباد سے اغوا
اسلام آباد (ثناء نیوز) ایڈیشنل سیکرٹری شیر ایوب خان کے داماد ڈاکٹر احسان اللہ کو اغواء کرلیا گیا۔ انہیں گزشتہ روز 9 بجے ایمبیسی روڈ سے اغواء کیا گیا۔ اغواء کی ایف آئی آر سبزی منڈی تھانے میں درج کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر احسان اللہ کو دو گاڑیوں میں سوار افراد نے اغواء کیا۔ ڈاکٹر احسان اللہ شمالی وزیرستان کے سب سے پہلے ماہر امراض جلد ہیں۔ وہ چار سال تک پمز میں زیر تربیت رہے۔