مضاربہ طرز کی سکیموں میں سرمایہ کاری سے اجتناب کیا جائے: نیب کا انتباہ

14 نومبر 2013

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ مضاربہ طرز کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر جڑواں شہروں میں بلاسود سرمایہ کاری کرنے کیلئے ایک کارڈ کے اجراء اور اسکے ذریعے ضروری اشیا کی خریداری پر چھوٹ دینے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیا گیا۔