پاکستان کے لئے ادھار تیل کی برآمد جاری رہے گی: کویت کی یقین دہانی

14 نومبر 2013

اسلام آباد(این این آئی) کویت نے پاکستان کے لئے تیل کی ادھار برآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی، پاکستان اور کویتی حکام کے درمیان ملاقات میں کویتی حکام نے کہا کہ پاکستان کو معمول کے مطابق خام تیل اور تیار پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری رہے گی، جبکہ کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔