فلم انڈسٹری کوگروپ بندی لے ڈوبی:مصطفی قریشی

14 نومبر 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا اور میں نے ہمیشہ کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری میں گروپ بندی ختم کرائوں اور تمام لوگ مل جل کر چلیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔