9اور 10محرم کو سینما گھر اور تھیٹر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

14 نومبر 2013

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت میں 9اور 10محرم الحرام کو سینما گھر اور تھیٹر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر لاہور کے آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شہری بھر کے تمام سینما اور تھیٹر مالکان کو نویں اور دسویں محرم پر سینما گھر اور تھیٹر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔