ہدایت کار شاہد رانا کی فلم ’’لال بادشاہ‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ہفتے شروع ہو گی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایت کار شاہد رانا کی فلم ’’لال بادشاہ‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ہفتے سے دوبارہ ایور نیواسٹوڈیو میں شروع ہو گی۔ محرم الحرام کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ بند کی گئی تھی اور آئندہ ہفتے دوبارہ شوٹنگ شروع کی جائے گی۔ فلم میں اداکار شان سمیت دیگر فنکار کام کر رہے ہیں۔