زرداری طبی معائنہ کیلئے اچانک دوبئی روانہ بیرون ملک قیام طویل ہونے کا امکان

14 نومبر 2013
زرداری طبی معائنہ کیلئے اچانک دوبئی روانہ بیرون ملک قیام طویل ہونے کا امکان

دوبئی /کراچی (آئی این پی) سابق  صدر آصف علی زرداری سابق وفاقی وزیر سینیٹر رحمن ملک اور 4 ذاتی  ملازمین کے ہمراہ اچانک کراچی سے دوبئی چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا  کہ آصف علی زرداری دیگر لوگوں کے ہمراہ اپنے دوست ملک ریاض کے طیارے سے دوبئی پہنچے۔ سینیٹر  رحمن ملک  کار کے ذریعے الگ سے ائرپورٹ پہنچے اور جہاز میں سوار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری طبی معائنے کے لئے گئے ہیں اس لئے ان کے اس دورے کو خفیہ رکھا گیا۔ آصف علی زرداری کے میزبان پی آئی اے کے ایم ڈی کیپٹن جنید یونس تھے جنہوںنے آصف علی زرداری اور ان کے ساتھیوں کیلئے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا دوبئی کا یہ دورہ خاصا طویل بھی ہوسکتا ہے۔