مقبوضہ کشمیر: پابندی کے باوجود محرم کے جلوس‘ فوج نے عزاداروں پر ہلہ بول دیا‘ جھڑپیں متعدد زخمی
سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں پابندی کے باوجود محرم الحرام کے سلسلہ میں ماتمی جلوس نکالے گئے جس کے سبب بھارتی فوج نے عزا داروں پر ہلہ بول دیا، شدید جھڑپیں ہوئیں، متعدد افراد زخمی ہوگئے، بیسیوں عزا داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل پھینکے، مظاہرین نے بھی سکیورٹی فورسز پر پتھرائو کیا۔ بعض نوجوانوں نے آنسو گیس کے شیل پولیس کی جانب پھینکے اور سرینگر کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ بعضع عزا داروں نے بھاگ کر جان بچائی۔ یاد رہے بھارتی پولیس اور فوج نے مظالم کی نئی دلدوز داستان رقم کی ہے۔ کشمیریوں پر تشدد عام سی بات ہے لیکن عزا داروں کو بھی نہیں بخشا اور شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔