بھارتی جنون: جنگی بحری جہاز 136 سے بڑھا کر 200 کرنے کا اعلان

14 نومبر 2013

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے اور اپنے جنگی جنون کو عروج پر پہنچانے کا تہیہ کرتے ہوئے آئندہ 10 برسوں میں اپنے جنگی بحری جہازوں کی تعداد 200 تک کرنے کا اعلان کردیا،جہازوں کی تیاری کے لیے ملک میں موجود تمام ڈاکس آرڈ دے دیئے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ آئندہ 10 برسوں میں نیوی کودرجنوں نئے جہازوں اور تین نئے بحری بیڑوں سے لیس کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے پاس 136 بحری جنگی جہاز موجود ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی کے پاس اس وقت صرف ایک بحری بیڑا ہے تاہم ان کی تعداد کو بھی 4 تک کیا جائے گا، ایک بحری بیڑا کوچی کے ڈاک میں تیار کیا جا رہا ہے جب کہ روس سے خریدا جانے والا بحری بیڑہ آئی این ایس وکرمدتیا بھی رواں ماہ کے آخر میں نیوی میں شامل کردیا جائے گا۔