کولمبیا: سابق صدر کو قتل کرنے کی مبینہ سازش بے نقاب
بگوٹا(آن لائن)کولمبیا میں باغیوں کی جانب سے سابق صدر الوارو یورائیب کو قتل کرنے کی مبینہ سازش بے نقاب ہوگئی۔ کولمبیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر جو موجودہ صدر مینول سینٹوس اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کی کوششوں کے مخالف ہیں، ان کو قتل کرنے کیلئے باغیوں نے پوری تیاری کرلی تھی۔ اس سازش سے متعلق آنے والے اطلاعات کی پولیس اور اٹارنی جنرل صداقت جاننے کی کوششیں کررہے ہیں۔ ادھر موجودہ صدر سینٹوس نے سابق صدر یورائیب اورا ن کی خاندان کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پر تین سو افراد مامور کرنے کے ساتھ ساتھ مزید دوسرے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔