سعودیہ: غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ‘ایتھوپین تارکین وطن کی پولیس سے جھڑپیں، 23 ہزار نے خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا

14 نومبر 2013

ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) سعودی دارالحکومت ریاض میں غیرملکیوں کیخلاف آپریشن کے دسویں روز ایتھوپین غیرقانونی تارکین وطن نے ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس اور ایتھوپین تارکین وطن کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ ادھر 23 ہزار ایتھوپین ورکرز نے خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ سعودی حکام نے کہا مہم جاری رہے گی۔