کراچی: این اے 256میں دھاندلی پر نادرا کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم

14 نومبر 2013

کراچی(آن لائن) الیکشن ٹریبونل میں عام انتخابات کے دوران کراچی کے مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ٹریبونل  نے این اے256 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق نادرا کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیدیا ہے۔ جس کے بعد سماعت19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔