فلسطینی سفیر کی راجہ ظفر الحق سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

14 نومبر 2013

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مسئلے پر دیئے جانیوالے جرات مندانہ بیان پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے قائد ایوان کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔بعد ازاں تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا اس موقع پر فلسطینی سفیر نے قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا شکریہ بھی ادا کیا اور مہمان نوازی کو سراہا۔