بلدیاتی الیکشن :90 پرانے اور 10 فیصد نئے چہرے سامنے ‘ برادری ازم اور روایتی سیاست کا تسلسل جاری

14 نومبر 2013

ملتان (خبرنگارخصوصی) بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 90فیصد پرانے جبکہ صرف 10فیصد نئے چہرے سامنے آئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برادری ازم اور روایتی سیاست کا تسلسل جاری ہے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی پی پی کے سابق ایم پی اے ملک عامرڈوگر کے دو بھائی عثمان ڈوگر نے یوسی50 اور عدنان ڈوگر نے یوسی 51 سے چیئرمین کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اسی طرح سابق ایم پی اے ملک احمدحسین ڈیہڑ کے بھائی ملک نورحسین ڈیہڑ نے یوسی69 اور ان کے قریبی عزیزوسابق ناظم آصف نذر ڈیہڑ نے یوسی68 سے چیئرمین کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں موجودہ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ملک سکندرحیات بوسن کے بھانجے و سابق ایم پی اے ملک حسنین بوسن نے یوسی عنایت پور مہوٹہ سے چیئرمین کے امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں سابق ناظم امجدعلی کالرو‘ راﺅ مظہرالاسلام‘ فیاض خان‘ قیصرمحمود گجر سابق ٹاﺅن ناظم رائے عارف منصب شیخ نصیراحمد‘ زاہدحمید گجر‘ رانا وحید مصطفی‘ مظہرنانڈلہ‘ نجف مہے‘ شیخ تنویر‘ معظم کامران بابر‘ خادم سندیلہ‘ چودھری نثار احمد‘ قربان فاطمہ‘ تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجازحسین جنجوعہ‘ نعیم اﷲ عباسی‘ اسلم ہمایوں متحدہ شہری محاذ کے صدر طارق نعیم اﷲ‘ اے ڈی رحمان‘ نعیم اختربلو‘ باﺅ مجید‘ ساجدسہیل‘ ساجدنواز کھوکھر‘ ملک ابرار‘ ڈاکٹر سمیع رﺅف‘ گوہر اسلم سانگی‘ صداقت بچہ‘ حامد بچہ‘ ظفر سندیلہ‘ اخترعالم قریشی‘ تنویر لنگاہ اور مسلم لیگ ن کے میڈیا انچارج شیخ عمران لیاقت یوسف9 سے چیئرمین کے امیدوار ہیں۔یوسی17 سے چیئرمین کے امیدوار تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی وائس چیئرمین عظمت غنی نے کاغذات جمع کرا دئے۔
وہاڑی‘ خانیوال‘ خان گڑھ(نامہ نگار)بلدیا تی انتخابات کے سلسلہ میں ر یٹرنگ آفیسر ز کے دفا تر میں آج بھی امید وار اپنے کا غذات نامزدگی داخل کراتے رہے تا ہم آج رش انتہائی کم رہا اس کی بڑی وجہ الیکشن کی تاریخ کا بڑھ جا نا بھی ہے یہ با ت بھی قابلِ ذکر ہے کہ تاریخ برھ جانے کی وجہ سے امیدواروں میں جو ش و خرو ش کی بھی کمی آگئی۔ خانیوال ضلع کچہری میں یونین کونسلروں کے چیر مین وائس چیرمین کے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کے لے بے پناہ ہجوم دیکھنے میں آیا وکلاءکے چیمبروں میں بھی فارم پر کروانے والے امیدواران کا تاندہ بندا رہا عرضی نویس اسٹام فروشوں کی چاندی اسٹام جو بیس روپے کا تھا وہ200روپے تک فروخت ہوتا رہا ضلع کچہری میں فوٹو اسٹیٹ والوں نے لسٹیں کاپی کرنے کے منہ مانگے دام وصول کیے نیشنل بینک خانیوال میں امیدوار الیکشن فیس جمع کروانے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ دریں اثناءتحصیل مظفرگڑھ کی 42یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر گزشتہ تین دنوں کے دوران 56کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ جنرل ممبرز کے لئے 321امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خواتین کی نشستوں پر 52امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ورکر ممبر کی نشستوں پر 92امیدوارو‘ یوتھ ممبر کی نشستوں پر 56 اور اقلیتی ممبر کی نشستوں پر 19 امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع کرائے۔ اس طرح کل 596 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ تحصیل بھر کے 47 وارڈز کے کونسلرز کے لئے 345 امیدواروں کی جانب سے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔