دفتر جماعت اسلامی دارالسلام میں بلدیاتی الیکشن سیل قائم‘ سینکڑوں مرد و خواتین امیدواروں نے سیاسی رہنمائی لی

14 نومبر 2013
دفتر جماعت اسلامی دارالسلام میں بلدیاتی الیکشن سیل قائم‘ سینکڑوں مرد و خواتین امیدواروں نے سیاسی رہنمائی لی

ملتان (نامہ نگارخصوصی) دفتر جماعت اسلامی ملتان دارالسلام میں بلدیاتی الیکشن کے امیدواران کی رہنمائی کے لئے قائم الیکشن سیل میں سارا دن گہماگہمی رہی۔ مردوخواتین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں امیدواران نے قانونی اور سیاسی رہنمائی لی۔ بعدازاں امیدواران کو بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں امیرضلع میاں آصف محمود اخوانی‘ سیکرٹری ضلع ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد‘ سیکرٹری اطلاعات حافظ ذیشان شبیر‘ نذیرخلجی‘ چودھری امین‘ شیخ اعظم‘ میاں قطب جمیل‘ نویدالاسلام‘ چودھری عبدالرحمن‘ حافظ اسلم‘ شیخ منظورالٰہی‘ حمادحسیب‘ حافظ عبدالرحمن‘ سحرش طارق‘ کوثر سعیدہ‘ رافعہ بلال‘ کوثربیگم‘ ثمینہ پروین‘ محوش طارق و دیگر نے شرکت کی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...